Brailvi Books

نحو مِير
47 - 202
سبق نمبر: 6

(۔۔۔۔۔۔ تعدادکے اعتبارسے اسم کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
    اس اعتبار سے اسم کی تین اقسام ہیں: واحد ، مثنّٰی اورمجموع۔(۱)

(۱)واحدکی تعریف: وہ اسم جو ایک فرد پر دلالت کرے۔ جیسے: رَجُلٌ۔

(۲)مثنی کی تعریف: وہ اسم جو دوافراد پر دلالت کرے اس بناء پر کہ اس کے آخر میں الف یا یاء ما قبل مفتوح اور نون مکسور ہو۔جیسے:رَجُلَانِ اوررَجُلَیْنِ۔

(۳)مجموع کی تعریف:

    وہ اسم جو دو سے زائد افراد پر دلالت کرے اس بناء پر کہ اس کے واحد کے آخرمیں لفظاً یا تقدیراً کوئی تبدیلی ہوئی ہو۔لفظاً تبدیلی کی مثال :رِجَالٌ ہے اور تقدیراً تبدیلی کی مثال:فُلْک ٌہے ؛ کہ اس کا واحد بھی فُلْکٌ ہے قُفْلٌ کے وزن پراور اس کی جمع بھی فُلْکٌ ہے اُسْدٌ کے وزن پر۔
واحد کی بناء کے اعتبارسے جمع کی اقسام
    اس کی دو قسمیں ہیں: جمع تکسیر اورجمع تصحیح۔

(۱)جمع تکسیرکی تعریف:

     وہ جمع جس میں واحد کی بناء سلامت نہ رہے۔ جیسے:رِجَالٌ، مَسَاجِدُ۔

تنبیہ:

    خیال رہے کہ ثلاثی اسماء سے جمع تکسیر کے اوزان سماعی ہیں، قیاس کو
Flag Counter