Brailvi Books

نحو مِير
46 - 202
سماعی'' کہتے ہیں۔

اسمِ مؤنث کی اقسام

    اسم مؤنث کی بھی دو قسمیں ہیں: مؤنث حقیقی اور مؤنث لفظی ۔

(۱)مؤنث حقیقی کی تعریف:

    وہ مؤنث جس کے مقابلے میں کوئی نرجاندار ہو۔ جیسے :اِمْرَاَۃٌ کہ اس کے مقابلے میں رَجُلٌ ہے اور نَاقَۃٌ کہ اس کے مقابلے میں جَمَلٌ ہے۔

(۲)مؤنث لفظی کی تعریف:

    وہ مؤنث جس کے مقابلے میں نرجاندار نہ ہو۔ جیسے:ظُلْمَۃٌ کہ اس کے مقابلے میں نُوْرٌ ہے۔ اور قُوَّۃٌ کہ اس کے مقابلے میں ضُعْفٌ ہے۔
سوالات
سوال۱: جنس کے اعتبار سے اسم کی کتنی اور کون کونسی قسمیں ہیں؟

سوال۲: تانیث کی علامات مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔

سوال۳: اسم مؤنث کی اقسام مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔

سوال۴: درج ذیل میں سے تذکیر وتانیث کے اعتبار سے اسماء کی پہچان کیجئے:
نَبِیٌّ، رَضَوِیٌّ، مَکْتَبَۃٌ، شَاۃٌ، شَمْسٌ، ضُعْفٌ، ظُلْمَۃٌ، سَوْدَائُ، طَلْحَۃُ، إِنْسَانٌ، عَطَّارِیَّۃٌ، اِمْرَأَۃٌ، حُبْلٰی.
Flag Counter