Brailvi Books

نحو مِير
40 - 202
 (۵)۔۔۔۔۔۔ اسمائے اصوات(۱):
اُحْ اُحْ، اُفْ، بَخِّ، نَخَّ، غَاقِ۔
 (۶) ۔۔۔۔۔۔ اسمائے ظروف(۲): اسماءِ ظروف کی دو قسمیں ہیں:

    (۱)ظرف زمان۔جیسے:
اِذْ، اِذَا، مَتٰی،کَیْفَ، اَیَّانَ، اَمْسِ، مُذْ، مُنْذُ، قَطُّ، عَوْضُ، قَبْلُ، بَعْدُ۔
یہ اسماء اس صورت میں مبنی ہوتے ہیں جبکہ
________________________________________                                  1 ۔۔۔۔۔۔اسم غیر متمکن کی پانچویں قسم اسمائے اصوات ہیں۔ اسم صوت :وہ اسم جو کسی امر عارض کے وقت انسان کے منہ سے طبعی طور پر صادر ہویا وہ اسم جس سے حیوان کو آواز دی جائے یا کسی حیوان کی آواز کی نقل کی جائے ۔مصنف نے پانچ مثالیں اس لیے ذکرکی ہیں کہ شدید کھانسی کے وقت اُحْ اُحْ کی آواز ، ناپسندیدگی کے وقت اُفْ کی آوازنکلتی ہے،اور خوشی کے وقت بَخْ بَخْ اوربہت خوشی کے وقت بَخِّ بَخِّ کہا جاتاہے ،اونٹ کو بٹھانے کے وقت نِخْ یا نِخْ ِنخْ کہا جاتاہے اور کوے کی آواز کی نقل کے لیے غَاقِ غَاقِ استعمال ہوتاہے۔ 

2۔۔۔۔۔۔اسم غیر متمکن کی چھٹی قسم اسماء ظروف ہیں۔ اسم ظرف : وہ اسم جو فعل کے واقع ہونے کے زمانے یا مکان پر دلالت کرے۔ اسم ظرف کی دو قسمیں ہیں :(۱)جو کسی خاص فعل کے زمانے یا مکان پر دلالت کرے۔ جیسے:مَضْرِبٌ(مارنے کی جگہ یا زمانہ) (۲)جو کسی خاص فعل کے ظرف پر نہیں بلکہ مطلق فعل کے ظرف پر دلالت کرتاہے۔ اس جگہ اسی قسم کا بیان مقصود ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں:(۱)ظرف زمان ۔جیسے :اِذْ مبنی بر سکون زمانہ ماضی کے لیے ۔ اذا:مبنی بر سکون برائے مستقبل۔ مَتٰی:مبنی بر سکون برائے استفہام، حدیث شریف میں ہے:((مَتٰی السَّاعَۃُ)) (قیامت کب آئے گی ؟)کَیْفَ:مبنی بر فتح مجازاً اسم ظرف ہے اور حالت دریافت کرنے کے لیے آتاہے ۔ اَیَّانَ:مبنی بر فتح برائے زمانہ مستقبل ، أَمْسِ:مبنی برکسرہ، بمعنی گذشتہ کل۔ مُذْ:مبنی بر سکون، مُنْذُ:مبنی بر ضم۔ یہ دونوں فعل مقدم کی مدت کی ابتداء بیان کرنے کے لیے آتے ہیں اگر ان کا مدخول زمانہ گذشتہ ہو۔ اور اگر ان کا مدخول زمانہ حاضر ہوتو تمام مدت بیان کرنے کے لیے آتے ہیں۔ جیسے:مَا رَأَیْتُہ، مُذْ اومُنْذُ یَوْمَانِ۔(میرے اس کو نہ دیکھنے کی تمام مدت دو دن ہیں)قَطُّ:مبنی بر ضم فعل ماضی منفی کی تاکید کے لیے آتاہے یعنی یہ بیان کرنے کے لیے کہ فعل ماضی گزشتہ تمام زمانوں میں منفی ہے۔ جیسے:مَا رَأَیْتُہ، قَطُّ۔ (میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا )عَوْضُ:مبنی بر ضم فعل مستقبل منفی کی تاکید کے لیے آتاہے یعنی یہ بیان کرنے کے لیے کہ فعل آنے والے تمام زمانوں میں منفی ہے۔
Flag Counter