| نحو مِير |
یہ مضاف ہوں اوران کا مضاف الیہ محذوف اورمنوی(نیت میں ملحوظ)ہو۔
(۲)ظرف مکان۔ جیسے:حَیْثُ، قُدَّامُ، تَحْتُ، فَوْقُ۔ یہ اسماء بھی اسی صورت میں مبنی ہوں گے جبکہ یہ مضاف ہوں اور ان کا مضاف الیہ محذوف منوی ہو۔
(۷)۔۔۔۔۔۔اسماء کنایات(۱):
اس کی بھی دو قسمیں ہیں:(۱)وہ اسماء جو عدد مبہم سے کنایہ ہوتے ہیں۔جیسے: کَمْ، کَذَا۔(۲)وہ اسماء جوکسی مبہم بات سے کنایہ ہوتے ہیں۔جیسے:کَیْتَ، ذَیْتَ۔
(۸)۔۔۔۔۔۔مرکب بنائی(۲): جیسے:اَحَدَ عَشَرَ۔________________________________________ جیسے: لاَ اَرَاہ، عَوْضُ۔ (میں اسے کبھی نہیں دیکھوں گا)۔ قَبْلُ وبَعْد بھی ظرف زمان ہیں۔ (۲) ظرف مکان ۔جیسے:حَیْثُ:مبنی بر ضم ۔مثال:اُصَلِّی حَیْثُ صَلَّیْتَ۔ (میں اس جگہ نماز پڑھتا ہوں جہاں تونے نما ز پڑھی) قُدَّامُ: آگے، تَحْتُ نیچے، فَوْقُ اوپر ،یہ چاروں اس وقت مبنی بر ضم ہوں گے جب کہ ان کا مضاف الیہ محذوف منوی ہو ۔ 1۔۔۔۔۔۔اسم غیر متمکن کی ساتویں قسم اسمائے کنایات ہیں۔ اسم کنایہ:وہ اسم جو کسی معین چیز پر دلالت کرے لیکن اس کی دلالت صراحۃ نہ ہو ۔ (۱)کَمْ یہ عددمبہم کے لیے ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں:(۱)کَمْاستفہامیہ :وہ کَمْ جس سے کسی چیز کی تعداد پوچھی جائے۔ جیسے:کَمْ رَجُلاً عِنْدَکَ۔ (تیرے پاس کتنے مرد ہیں؟) (۲)کَمْ خبریہ :وہ کَمْ جس سے کسی عدد کی خبر دی جائے۔ جیسے:کَمْ دَارٍ بَنَیْتُ۔ (میں نے بہت سے مکان بنائے۔) (۲)کَذَایہ اسم عدد مبہم کے لیے آتاہے۔ جیسے:عِنْدِیْ کَذَا رُوْبِیۃً۔ (میرے پاس اتنے روپے ہیں۔) (۳،۴)کَیْتَ اورذَیْتَ مبنی بر فتح ، یہ دونوں مبھم بات سے کنایہ ہو تے ہیں۔ جیسے:قُلْتُ کَیْتَ وَکَیْتَ۔ (میں نے ایسے ایسے کہا )اسی طرح ذَیْتَہے۔ 2۔۔۔۔۔۔اسم غیر متمکن کی آٹھویں قسم مرکب بنائی ہے۔ مرکب بنائی : وہ مرکب جس کا دوسرا جزء حرف کے معنی پر مشتمل ہو۔ جیسے:اَحَدَ عَشَرَ۔ یہ اصل میں اَحَدٌ وَّعَشَرٌ۔ تھا ۔