یعنی: مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبیر للطَبَراني،ج۶، ص۱۸۵حدیث ۵۹۴۲، )
دو مَدَنی پھول:
(۱) بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(۱تا۴)ہر بارحمد وصلوٰۃ اورتعوُّذوتَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)
(۵)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے لیے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعَہ کروں گا۔
(۶۔۷) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اورقِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔
(۸)درجہ میں اسلامی کتاب ،دینی استاد اور درس کی تعظیم کی خاطرحتَّی الْوَسْع غسل کرکے، ورنہ باوُضُوصاف مدنی لباس میں،خوشبو لگا کر حاضری دوں گا۔
(۹)درجہ میں اس کتاب پر استاد کی بیان کردہ توضیح توجُّہ سے سنوں گا۔
(۱۰)استاد کی توضیح کو لکھ کر
''اِسْتَعِنْ بِیَمِیْنِکَ عَلَی حِفْظِکَ''