(۵)۔۔۔۔۔۔آخر میں ضمیر مرفوع متصل کا آجانا(۲)۔ جیسے:
(۶)۔۔۔۔۔۔یاتائے ساکنہ کا آجانا(۳)۔ جیسے:
(۷)۔۔۔۔۔۔ امر ہونا۔ جیسے:
حرف کی علامات(۴):
حرف کی علامت یہ ہے کہ اس میں اسم وفعل کی علامات میں سے کوئی علامت نہ پائی جائے۔
________________________________________
1۔۔۔۔۔۔حرف جازم کا ہونا۔ جیسے:(لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ) (نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا گیا۔)حروف جازمہ پانچ ہیں:(۱)اِنْ(۲)لَمْ(۳)لَمَّا(۴)لام امر (۵)لائے نہی ۔
2۔۔۔۔۔۔یہ وہ ضمیر ہوتی ہے جو فعل کے آخر میں آتی ہے اور فاعل یا نائب الفاعل بنتی ہے ۔جیسے: ضَرَبْتَاورقُتِلْتُ۔
3۔۔۔۔۔۔یہ وہ تاء ساکن ہوتی ہے جو فعل ماضی کے آخر میں آتی ہے ۔جیسے:ضَرَبَتْ اور قَتَلَتْ۔ یہ تاء ضمیر نہیں بلکہ حرف اور علامت ہے، ضمیر ھِی َفعل میں پوشیدہ ہے۔ (ف) فعل کی تمام علامات لفظی ہیں جو پڑھنے میں آتی ہیں۔
4۔۔۔۔۔۔حرف کی ایک ہی علامت ہے اور وہ بھی عدمی یعنی اسم اور فعل کی علامت کا نہ ہونا۔
(ف) عدمی اسے کہتے ہیں جس میں کسی چیز کے نہ ہونے یا نہ کرنے کا اعتبار ہو ۔جیسے یہاں حرف کی علامت ''اسم اور فعل کی علامت کا نہ ہونا''ہے۔