Brailvi Books

نحو مِير
25 - 202
     وہ مرکب کہ جب بات کرنے والا اس پرسکوت اختیارکرے (خاموش ہوجائے) تو سننے والے کوکوئی خبر یا طلب معلوم نہ ہو۔جیسے:
غُلَامُ زَیْدٍ۔(۱)
 (زیدکاغلام۔)
مرکب غیرمفید کی اقسام
    مرکب غیرمفید کی تین قسمیں ہیں :

    i۔۔۔۔۔۔مرکب اضافی ii۔۔۔۔۔۔مرکب بنائی iii۔۔۔۔۔۔مرکب منع صرف۔

(۱)مرکب اضافی کی تعریف :

     وہ مرکب غیرمفید جس میں پہلے جزء کو دوسرے جزء کی طرف منسوب کیاگیاہو۔ جیسے:
غُلَامُ زَیْدٍ۔
اس کے جزء اول کو''مضاف'' اور جزء ثانی کو
________________________________________

 اسے ''جواب قسم'' کہتے ہیں۔(۱۰)تعجب کی تعریف:جس چیز کا سبب مخفی ہو اسے دیکھنے سے انسان پر جو حالت طاری ہو تی ہے اسے ''تعجب''کہتے ہیں ۔ جیسے:مَا اَحْسَنَہ، وَاَحْسِنْ بِہٖ۔ دونوں کا معنی ہے:(وہ کتنا حسین ہے۔)(ف)چونکہ انشاء کا معنی ہے :کسی ایسی چیز کو وجود میں لانا جو موجود نہ ہو۔اور مذکورہ بالا تمام قسموں میں یہ بات پائی جاتی ہے ۔ نیز ان تمام اقسام میں طلب بھی پائی جاتی ہے۔جیسے قسم میں مطالبہ ہے کہ میری بات پر یقین کیاجائے، عرض میں مطالبہ ہے کہ میری بات مانی جائے، تعجب میں مطالبہ ہے کہ سامع بھی اس پرتعجب کرے۔ (ف)عربی میں لفظ عُمَرُ اور عَمْرٌ میں فرق کرنے کے لیے عَمْرٌکے بعد واو لکھی جاتی ہے جو پڑھنے میں نہیں آتی ۔ (ف)خیال رہے کہ جارمجرور ہمیشہ کسی فعل یاشبہ فعل کے متعلق ہوتے ہیں جو کبھی کلام میں مذکور ہوتے ہیں اور کبھی محذوف اگر مذکور ہوں تو جار مجرور کو ''ظرف لغو''اور اگر محذوف ہوں تو جارمجرور کو ''ظرف مستقر ''کہتے ہیں ۔ 

1۔۔۔۔۔۔غُلاَمُ زَیْدٍ۔ اس سے سننے والے کو نہ تو کوئی اطلاع ملی ہے اور نہ اسے یہ معلوم ہوا کہ مجھ سے کچھ طلب کیاجارہا ہے لہذاصرف اتنا کہہ کر خاموش ہوجانا مُتکلِّم کے لیے درست نہیں ۔ اس طرح کے مرکبات کو ''مرکب غیر مفید''،''مرکب ناقص ''اور'' مرکب غیرکلامی''بھی کہتے ہیں۔
Flag Counter