Brailvi Books

نحو مِير
21 - 202
 (۱)لفظ مُفْرَد کی تعریف :
    مفرد وہ اکیلا لفظ جوکسی ایک معنی پردلالت کرے ۔ایسے لفظ کو''کلمہ'' بھی کہتے ہیں۔
کلمہ کی اقسام
    کلمہ کی تین قسمیں ہیں :(۱) اِسْم(۱)۔ جیسے : رَجُلٌ (مرد) (۲)فعل(۲) جیسے: ضَرَبَ (مارااس ایک مردنے) ( ۳)حَرْف(۳) ۔جیسے: ھَلْ(کیا)۔
(۲)لفظ مُرَکَّب کی تعریف :
     مرکب وہ لفظ جو دویا دو سے زائد کلموں کامجموعہ ہو۔ جیسے: غُلَامُ زَیْدٍ (زید کا غلام ) زَیْدٌ قَائِمٌ (زید کھڑاہے۔)
لفظ مرکب کی اقسام
    اس کی دو قسمیں ہیں: i...مرکب مفید ii...مرکب غیر مفید۔
 (۱)مرکب مفیدکی تعریف :
    وہ مرکب کہ جب بات کرنے والااس پرسکوت اختیارکرے (خاموش
 (۱)بامعنی:یعنی وہ لفظ جس کا کوئی معنی بنتا ہو۔جیسے:رَجُلٌ(مرد)اِسے ''موضوع''اور ''مستعمل''بھی کہتے ہیں۔(۲)بے معنی:یعنی وہ لفظ جس کا کوئی معنی نہ بنتاہو۔جیسے:جسق۔ یہ بے معنی لفظ ہے۔اِسے''مہمل''بھی کہتے ہیں ۔ 

1۔۔۔۔۔۔اسم:وہ کلمہ جو تنہا اپنے معنی پردلالت کرے اور تینوں زمانوں میں سے کسی زمانے کے ساتھ ملاہوانہ ہو۔ جیسے:رَجُلٌ۔

2۔۔۔۔۔۔فعل: وہ کلمہ جو تنہااپنے معنی پردلالت کرے اور کسی زمانے پر بھی دلالت کرے۔ جیسے:ضَرَبَ۔ 

3۔۔۔۔۔۔حرف : وہ کلمہ جو تنہا اپنے معنی پر دلالت نہ کرسکے ۔جیسے:مِنْ۔
Flag Counter