Brailvi Books

نحو مِير
200 - 202
 (129)۔۔۔۔۔۔''مَا جَاءَ نِیْ اِلَّا زَیْدٌ''
ترکیب:ما جاء نی:حسب سابق فعل اور مفعول بہ ،الا:حرف استثناء، زید:مستثنیٰ مفرغ ، فاعل ، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ (ترجمہ) میرے پاس کوئی نہیں آیامگر زید۔اسی طرح باقی مثالوں کی ترکیب کی جائے۔ بزید مجرور بواسطہ جار مستثنیٰ مفرغ، ظرف لغو متعلق مررت۔
 (130)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ الْقَوْمُ غَیْرَ زَیْدٍ''
ترکیب:جاء نی:فعل اور مفعول بہ، القوم:مستثنی منہ، غیر :اسم مفرد منصرف صحیح مضاف ،زید:مضاف الیہ ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مستثنیٰ ، مستثنیٰ منہاپنے مستثنیٰ سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
 (131)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ الْقَوْمُ سِوَی زَیْدٍ''
ترکیب:
جاء نی القوم
فعل ، مفعول بہ اور فاعل، سوی:اسم مقصور ، منصوب تقدیرا مضاف ،زید:مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول فیہ، فعل اپنے فاعل مفعول بہ اورمفعول فیہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔(ترجمہ)قوم میرے پاس آئی سوائے زید کے۔
 (132)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ الْقَوْمُ حَاشَا زَیْدٍ''
ترکیب:جاء نی:فعل اور مفعول بہ ،القوم:مستثنیٰ منہ ،حاشا:حرف جار برائے استثناء ، زید:مجرور لفظا ومنصوب معنی مستثنیٰ، مستثنیٰ منہ اپنے مستثنیٰ سے مل کر فاعل ، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
 (133)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ الْقَوْمُ حَاشَا زَیْداً''
ترکیب:اگر حاشا فعل ہو:جاء نی:فعل اور مفعول بہ، القوم:ذوالحال ،
Flag Counter