Brailvi Books

نحو مِير
197 - 202
مبتدا، اس کی خبرموجود وجوبا محذوف ہے، موجود صیغہ؟ صیغہ صفت، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ نائب فاعل ، صیغہ صفت اپنے نائب فاعل سے مل کر خبر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا، لام :حرف تاکید، ھلک:(صیغہ؟)از باب ضرب فعل ،عمر: اسم مفرد غیر منصرف مرفوع بضمہ لفظا فاعل ، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جواب لولا۔
 (119)۔۔۔۔۔۔''لَزَیْدٌ اَفْضَلُ مِنْ عَمْرٍو''
ترکیب:لام:حرف تاکید مبنی بر فتح، زید:اسم مفرد منصرف صحیح مرفوع بضمہ لفظا بسبب ابتدا ء مبتدا، افضل :(صیغہ؟از باب نصر)اسم مفرد غیر منصرف بسبب وصف ووزن فعل، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، من:حرف جار، عمرو:مجرور، مجرور بواسطہ جار ظرف لغو متعلقِ افضل، اسم تفضیل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر خبر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ موکدہ ہوا۔
 (120)۔۔۔۔۔۔''اَقُوْمُ مَا جَلَسَ الْاَمِیْرُ''
ترکیب:اقوم:(صیغہ؟ اجوف واوی از باب نصر)فعل مضارع ،انا:اس میں پوشیدہ فاعل، ما:موصول حرفی، جلس:فعل ،الامیر:فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ ، موصول حرفی اپنے صلہ سے مل کر بتاویل مفرد مجرور محلا مضاف الیہ برائے مضاف مقدر وقت ، مضاف مقدر اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول فیہ، فعل (اقوم)اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
 (121)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ اِمَّا زَیْدٌ وَاِمَّا عَمْرٌو''
ترکیب:جاء:فعل، نون وقایہ ،یاء :ضمیر متکلم مفعول بہ، اما:حرف تردید، زید:
Flag Counter