| نحو مِير |
ترکیب:جاء:فعل ،نون :وقایہ، یاء :ضمیر متکلم مفعول بہ، الزیدان: اسم مثنی معرب بحرفین رفعش بالف ونصب وجر بیا ماقبل مفتوح ، مرفوع بالف موکد، کلا:اسم ملحق بتثنیہ مرفوع بالف تاکیدمضاف، ھما میں ھا:ضمیر زیدان کی طرف راجع مضاف الیہ ،میم :حرف عماد، الف:علامت تثنیہ، موکد اپنی تاکید سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ (ترجمہ)میرے پاس دونوں زید آئے۔
(105)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِی الْقَوْمُ کُلُّہُمْ اَجْمَعُوْنَ اَکْتَعُوْنَ اَبْتَعُوْنَ اَبْصَعُوْنَ''
ترکیب:جاء:فعل ،نون :وقایہ، یا ء:ضمیر متکلم مفعول بہ، القوم:موکد، کلھم: مضاف مضاف الیہ تاکید اول، اجمعون:جمع مذکر سالم مرفوع بواو معطوف علیہ ،واو: حرف عطف، اکتعون:پہلا معطوف، واو:حرف عطف ،ابتعون:دوسرا معطوف، واو :حرف عطف، ابصعون:تیسرا معطوف ، معطوف علیہ اپنے تینوں معطوفوں سے مل کر دوسری تاکید، موکد اپنی دونوں تاکیدوں سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا (ترجمہ)میرے پاس کل سب کی سب سار ی کی ساری تمام کی تمام قوم آئی۔
(106)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ زَیْدٌ اَخُوْکَ''
ترکیب:جاء نی:فعل ومفعول بہ، زید:مبدل منہ ،اخو:اسم از اسماء ستہ مکبرہ مرفوع بواو بدل کل مضاف، ک:ضمیر مجرور متصل مضاف الیہ ،مبدل منہ اپنے بدل سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو۔