Brailvi Books

نحو مِير
190 - 202
اپنے فاعل مستتر ھو اور مفعول فیہ سے مل کر خبر مقدم، رجل:موصوف ،عالم:اسم فاعل، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل ،صیغہ صفت اپنے فاعل سے مل کر صفت، موصوف اپنی صفت سے مل کر مبتدا مؤخر، مبتدا مؤخر خبر مقدم سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔(ترجمہ)میرے پاس ایک عالم مردہے۔
(100)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ زَیْدٌ قَائمٌ''
ترکیب:زید:مبتدا ،زید:تاکید، قائم:صیغہ صفت ،ھو:ضمیراس میں پوشیدہ فاعل ،صیغہ صفت اپنے فاعل سے مل کر خبر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ (ترجمہ)زید زید کھڑا ہے ۔
(101)۔۔۔۔۔۔''ضَرَبَ ضَرَبَ زَیْدٌ''
ترکیب:ضرب:فعل ،دوسرا ضرب:اس کی تاکید، زید:فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ (ترجمہ)زید نے مارا مارا
(102)۔۔۔۔۔۔''اِنّ اِنّ زَیْداً قَائمٌ''
ترکیب:ان:حرف مشبہ بفعل، ان:تاکید، زیدا:اسم، قائم:صیغہ صفت اپنے فاعل ضمیر مستتر کے ساتھ مل کر خبر ، اسم ان باخبر خود جملہ اسمیہ خبریہ(ترجمہ)بے شک، بے شک زید کھڑا ہے۔
(103)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ زَیْدٌ نَفْسُہُ''
ترکیب:جاء:فعل ،نون :وقایہ ،یا ء:ضمیر متکلم مفعول بہ، زید:موکد، نفس:اسم مفرد تاکید، مضاف، ہ:ضمیر مضاف الیہ، موکد باتاکید خود فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا (ترجمہ)میرے پاس خود زید آیا۔
Flag Counter