(98)۔۔۔۔۔۔''جَاءَ نِیْ رَجُلٌ حَسَنٌ اَبُوْہُ''
ترکیب:جاء:فعل ،نون :وقایہ، یاء:ضمیر متکلم مفعول بہ، رجل:اسم مفرد منصرف صحیح مرفوع بضمہ لفظا موصوف، حسن:صفت مشبہ، ابو اسم از اسماء ستہ مکبرہ مرفوع بواوفاعل، مضاف، ہ:ضمیر واحد مذکر غائب مجرور محلا مضاف الیہ ، صیغہ صفت بافاعلِ خود صفت، موصوف اپنی صفت کے ساتھ مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل اورمفعول کے ساتھ مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔(ترجمہ)میرے پاس ایک حسین باپ والا مرد آیا۔
(99)۔۔۔۔۔۔''عِنْدِیْ رَجُلٌ عَالِمٌ''
ترکیب:عند:اسم ظرف مضاف ،یاء:ضمیر واحد متکلم مجرور محلا مضاف الیہ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مفعول فیہ برائے ثابت مقدر، ثابت:صیغہ صفت