Brailvi Books

نحو مِير
19 - 202
                            بِسْمِ اﷲ الرّحْمٰنِ الرّحِیْمِ(۱)

    اَلْحَمْدُ(۲) ِﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ(۳) لِلْمُتَّقِیْنَ َوالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ أجْمَعِیْنَ ط أمَّا بَعْدُ۔
                                      	          بِسْمِ اﷲ الرّحْمٰنِ الرّحِیْمِ

1۔۔۔۔۔۔اﷲکے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا ۔ یہ ترجمہ اِمام اہل سنت عاشق ماہ نبوت، حامی سنت ماحی بدعت اعلی حضرت احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنِ نے کیا ہے۔ بعض لوگ اس طرح ترجمہ کرتے ہیں :''شروع کرتاہوں میں اﷲ کے نام سے''حالانکہ اس طرح ا ﷲتعالی کے نام پاک سے ابتداء نہیں ہوتی بلکہ سب سے پہلے یہ جملہ آتاہے :'' شروع کرتاہوں''۔

2۔۔۔۔۔۔اَلْحَمْدُمیں الف لام یا تو جنس کا ہے جس کا مطلب ہے: ''حقیقت حمد اﷲ تَعَالی کے لیے خاص ہے''یااستغراق کا ہے جس کا معنی ہے:'' تمام محامدا ﷲتعالی کے لیے خاص ہیں''۔ حمدکامعنی ہے:''زبان سے بطور تعظیم کسی کی اختیاری خوبی بیان کرنا''۔ لفظ اﷲاس ذات پاک کا علم ہے جس کا موجود ہوناضروری ہے اور وہ تمام صفات کاملہ کی جامع ہے ۔ رَبّ کامعنی ہے:''پالنے والا''۔ اَلْعٰلَمِیْنَ:عَالَم(بفتحۀ لام )کی جمع ہے، اﷲ عَزّوَجَلّ کے علاوہ جمیع مخلوق کو عَالَم کہا جاتاہے۔ 

3۔۔۔۔۔۔الْعَاقِبَۃُ بمعنی آخرت ، اَلْمُتّقِیْنَ:مُتَّقِیکی جمع ہے بمعنی پرہیز گار۔یہاں الْعَاقِبَۃُ سے پہلے لفظ خَیْرُمضاف محذوف ہے یعنی:آخرت تو ہر مؤمن وکافرمتقی اور غیر متقی کے لیے ہے لیکن اچھی عاقبت صرف پرہیز گاروں کے لیے ہے ۔الصَّلٰوۃُ:رحمت کاملہ ۔السَّلَامُ:سلامتی ۔ مُحَمَّد:نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا اسم مبارک ہے یعنی:وہ ذات جن کی بار بار اور بکثرت تعریف کی گئی۔ مسئلہ:حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو نام لے کر پکارنا اور یَامُحَمَّد ُکہنا ہمارے لیے جائز نہیں لیکن اگر صفت والا معنی مراد ہو تو یَامُحَمَّدُکہنا جائز ہے۔ آل:نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے مسلمان رشتہ دار اور ازواج مطہرات ۔ أجْمَعِیْنَ:تمام۔ 

(نوٹ):حدیث پاک کے مطابق ہر اچھے کام کی ابتداء بِسْمِ اﷲ اور اللہ تعالی کی حمد سے کرنی چاہیے۔ مصنفین اسلام کا طریقہ ہے کہ اپنی کتابوں کو حمد خدا اور ذکر مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے شروع کرتے ہیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالی کی رحمتیں اس کے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے
Flag Counter