Brailvi Books

نحو مِير
188 - 202
 (92)۔۔۔۔۔۔''عِنْدِیْ مِلْئُہُ عَسَلاً''
ترکیب:عندی:اسم ظرف مفعول فیہ برائے ثابت مقدر، اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر خبر مقدم، مل ء:مضاف، ہ:ضمیر مضاف الیہ ، مضاف با مضاف الیہ ممیز، عسلا تمییز ، ممیز باتمیز مبتدا مؤخر، مبتدا مؤخر با خبر مقدم جملہ اسمیہ خبریہ۔
(93)۔۔۔۔۔۔''کَمْ رَجُلاً عِنْدَکَ''
ترکیب:کم:استفہامیہ مرفوع محلا ممیز، رجلا:تمیز ،ممیز اپنی تمیز کے ساتھ مل کر مبتدا، عند:اسم ظرف مفعول فیہ برائے ثابت مقدر مضاف ،ک:ضمیر مجرور متصل مضاف الیہ، ثابت:اسم فاعل، ھو:ضمیر اس میں مستتر فاعل ، اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر خبر، مبتدا اپنی خبر کے ساتھ مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا۔
 (94)۔۔۔۔۔۔''عِنْدِیْ کَذَا دِرْھَماً''
ترکیب:عند:اسم ظرف مفعول فیہ برائے ثابت مقدر، یاء:ضمیر مجرور متصل مضاف الیہ ،ثابت اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر خبر مقدم، کذا:اسم کنایہ از عدد ،ممیز، درھما:تمیز، ممیز اپنی تمیز کے ساتھ مل کر مبتدا مؤخر، مبتدا مؤخر اپنی خبر مقدم سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
 (95)۔۔۔۔۔۔''کَمْ دَارٍ بَنَیَتُ''
ترکیب:کم:خبریہ منصوب محلا ممیز مفعول بہ مقدم مضاف ،دار:تمیز مضاف الیہ، بنیت:(صیغہ ناقص یائی از باب ضرب)فعل ، تاء:ضمیر واحد متکلم فاعل، فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ مقدم کے ساتھ مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ اسی طرح کم مال انفقت کی ترکیب کی جائے۔
Flag Counter