Brailvi Books

نحو مِير
187 - 202
تمییز خود مبتدا مؤخر ، مبتدا مؤخر با خبر مقدم جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
(89)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ اَکْثَرُ مِنْکَ مَالاً''
ترکیب:زید:مبتدا، اکثر:اسم تفضیل غیر منصرف، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل ،من:حرف جار، ک:ضمیر مجرور، مجرور بواسطہ جار ظرف لغو متعلقِ اکثر، مالا:تمییزِ نسبت، یعنی اکثر کی نسبت بسوئے فاعل، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ۔
(90)۔۔۔۔۔۔''ھَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالاً''
ترکیب:ھل:حرف استفہام، ننبئ:(صیغہ؟مہموز اللام از باب تفعیل)فعل مضارع مجرد از ضمائر بارزہ، نحن:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، کم میں کاف :ضمیر منصوب متصل مفعول بہ اول ، میم:علامت جمع مذکر، باء:حرف زائد، الاخسرین:جمع مذکر سالم مجرور بیاء ما قبل مکسور ، منصوب معنی بنا بر مفعولیت ، اسم تفضیل، ھم:ضمیر اس میں پوشیدہ ،ھا :ضمیر مرفوع متصل فاعل راجع بسوئے موصوف مقدرالاشخاص ، میم :علامت جمع مذکر ، اعمالا:تمییز از نسبت ،یعنی نسبت اخسرین بسوئے فاعل، اسم تفضیل اپنے فاعل اور تمییز سے مل کر مفعول بہ دوم، فعل اپنے فاعل اور ہر دو مفعول سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔
 (91)۔۔۔۔۔۔''عِنْدِیْ عِشْرُوْنَ دِرْھَماً''
ترکیب:عندی:اسم ظرف مفعول فیہ برائے ثابت مقدر، صیغہ صفت اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر خبر مقدم، عشرون:اسم عدد ملحق بہ جمع مذکر سالم مرفوع بواو ما قبل مضموم ممیز، درھما:تمییز، ممیز اپنی تمیز کے ساتھ مل کر مبتدا مؤخر ، مبتدا مؤخر اپنی خبر مقدم سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
Flag Counter