Brailvi Books

نحو مِير
185 - 202
عمروا:منصوب بفتحہ لفظا مفعول اول، فاضلا:صیغہ صفت ، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل جو موصوف مقدر شخصا کی طرف راجع ہے ،صیغہ صفت اپنے فاعل سے مل کر مفعول ثانی، مخبر صیغہ صفت اپنے نائب فاعل اور ہر دو مفعول سے مل کر خبر مبتدا، مبتدا با خبر خود جملہ اسمیہ خبریہ ہوا ۔
(82)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ حَسُنَ غُلاَمُہُ''
ترکیب:زید:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ مرفوع بضمہ لفظا بسبب ابتداء مبتدا ، حسن:صفت مشبہ مرفوع بضمہ لفظا بسبب ابتداء، غلام:اسم مفرد مرفوع بضمہ بسبب فاعلیت فاعل مضاف، ھا:ضمیر مجرور محلا بسبب اضافت مضاف الیہ ، صیغہ صفت بافاعل خود خبر مبتدا، مبتدا باخبر خود جملہ اسمیہ خبریہ۔ (ترجمہ)زید کا غلام خوبصورت ہے۔
(83)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ اَفْضَلُ مِنْ عَمْرٍو''
ترکیب:زید :مرفوع بضمہ لفظا مبتدا ،افضل:اسم تفضیل، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل ،من:حرف جار مبنی الاصل مبنی بر سکون، عمرو مجرور، مجرور بواسطہجار ظرف لغو متعلقِ افضل، اسم تفضیل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر خبر ، مبتدا با خبر خود جملہ اسمیہ خبریہ۔
(84)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ اَفْضَلُ الْقَوْمِ''
ترکیب:زید:مبتدا ،افضل:اسم تفضیل مضاف، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل ،القوم مضاف الیہ ، اسم تفضیل اپنے فاعل اور مضاف الیہ سے مل کر خبر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
Flag Counter