ترکیب:ہمزہ :حرف استفہام مبنی بر فتح، ضارب:صیغہ صفت مبتد اقسم دوم، زید:فاعل قائم مقام خبر ،عمروا:مفعول بہ، اسم فاعل مبتدا کی دوسری قسم اپنے فاعل قائم مقام خبر اور مفعول بہ کے ساتھ مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا ۔(ترجمہ)کیا زید ، عمرو کو مارتا ہے یا مارے گا۔
(81)۔۔۔۔۔۔''مَا قَائم زَیْدٌخَالدٌ مُخْبَرٌاِبْنُہُ عَمْرًوا فَاضِلاً''
ترکیب:ما:حرف نفی، قائم:(صیغہ؟)اسم فاعل مبتدا قسم ثانی، زید:فاعل قائم مقام خبر، مبتدا قسم ثانی اپنے فاعل قائم مقام خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ (ترجمہ)زید کھڑا نہیں ہے یا کھڑا نہیں ہوگا۔خَالِدٌ اسم مفرد منصرف صحیح مرفوع بضمہ لفظا بسبب ابتداء مبتدا ،مخبر :صیغہ واحد مذکر اسم مفعول ثلاثی مزید فیہ صحیح از باب افعال صیغہ صفت ، ابن: نائب فاعل مضاف ، ھا:ضمیر واحد مذکر غائب مجرور محلا مضاف الیہ،