| نحو مِير |
ترکیب:ھیھات:اسم فعل مبنی بر فتح مرفوع محلا مبتدا ، یوم:اسم مفرد منصرف صحیح مرفوع بضمہ لفظا مضاف ،العید:مضاف الیہ، مضاف با مضاف الیہ فاعل قائم مقام خبر، مبتدا بافاعل قائم مقام خبر جملہ اسمیہ خبریہ (ترجمہ)عید کا دن کتنا دور ہوگیا۔ ای:حرف تفسیر ،بعد:(صیغہ؟)فعل تعجب، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل ، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ مفسرہ ہوا۔
(76)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ قَائم اَبُوْہُ ''
ترکیب:زید:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ مرفوع بضمہ لفظا بسبب ابتداء مبتدا، قائم:(صیغہ؟)صیغہ صفت، ابو:اسم از اسماء ستہ مکبرہ موحدہ مضاف بغیر یاء متکلم مرفوع بواو بسبب فاعلیت مضاف فاعل، ہ:ضمیر مذکر غائب مجرور متصل مجرور محلا مضاف الیہ، صیغہ صفت بافاعل خود شبہ جملہ اسمیہ خبرِمبتدا ، مبتدا با خبر خود جملہ اسمیہ خبریہ۔
(77)۔۔۔۔۔۔''زَیْدٌ ضَارِبٌ اَبُوْہُ عَمْرواً''
ترکیب:زید:مبتدا، ضارب: صیغہ صفت، ابو:حسب سابق مضاف فاعل، ہ:ضمیر مضاف الیہ، عمروا:مفعول بہ ، صیغہ صفت بافاعل ومفعول بہ شبہ جملہ اسمیہ ہو کر خبر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ۔ (ترجمہ)زید کا باپ عمرو کو مارتاہے یا مارے گا۔
(78)۔۔۔۔۔۔''مَرَرْتُ بِرَجُلٍ ضَارِبٍ اَبُوْہُ بَکْرًا''
ترکیب:مررت:(صیغۃ؟)مضاعف ثلاثی از باب نصر فعل، تا:ضمیر مرفوع متصل بارز، اسم غیر متمکن مشابہ مبنی الاصل مبنی بر ضم مرفوع محلا فاعل، با:حرف جار ،رجل موصوف، ضارب:صیغہ صفت، ابوہ:مضاف ، مضاف الیہ فاعل ، بکرا: مفعول بہ ،صیغہ صفت با