Brailvi Books

نحو مِير
182 - 202
(72)۔۔۔۔۔۔''اَحْسَنَ زَیْدٌ اَیْ صَارَ ذَا حُسْنٍ''
ترکیب:أحسن:فعل ،زید:فاعل ، فعل بافاعل خود جملہ فعلیہ خبریہ مفسرہ، أی:حرف تفسیر ،صار:فعل ناقص رافع اسم وناصب خبر ،ھو:ضمیر مستتر اس کا اسم، ذا:اسم از اسمائے ستہ مکبرہ موحدہ مضاف بغیر یائے متکلم معرب بحروف ثلاثہ لفظیہ منصوب بالف بسبب خبریت صار مضاف، حسن:مضاف الیہ، مضاف با مضاف الیہ خبر، صار بااسم وخبر خود جملہ فعلیہ خبریہ مفسرہ ہوا۔
 (73)۔۔۔۔۔۔''مَنْ تَضْرِبْ اَضْرِبْ''
ترکیب:من:اسم شرط مبنی بر سکون ، منصوب محلا مفعول بہ مقدم، تضرب:صیغہ واحد مذکر حاضر فعل مضارع مثبت معروف مجرد از ضمائر بارزہ مجزوم بسکون بسبب اسم جازم، انت:اس میں پوشیدہ، ان:ضمیر مرفوع متصل مستتر واجب الاستتار فاعل ،ت:علامت خطاب ،فعل اپنے فاعل ومفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ شرط ،اضرب:فعل مضارع، انا:ضمیر اس میں پوشیدہ مرفوع محلا فاعل ، فعل با فاعل خود جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر جزا، شرط با جزا ء جملہ شرطیہ ہوا۔ اسی طرح
مَاتَفْعَلْ اَفْعَلْ
اور
اَیَّ شَیْءٍ تَأْکُلْ آکُلْ
کی ترکیب کی جائے۔
(74)۔۔۔۔۔۔''اَیْنَ تَجْلِسْ''
ترکیب:این:اسم شرط مفعول فیہ مقدم، تجلس:(صیغہ؟)فعل مضارع مجزوم بسکون، انت:ضمیر اس میں مستتر فاعل ، فعل بافاعل خود جملہ فعلیہ خبریہ جزا ، شرط باجزائے خود جملہ شرطیہ ہوا باقی مثالوں میں اسی طرح ترکیب کی جائے؛
متی، انی، اذما، حیثما
اور
مھما
کو مفعول فیہ مقدم قرار دیا جائے گا ۔
Flag Counter