| نحو مِير |
اس کا فاعل ، فعل با فاعل خود جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ ، موصول حرفی باصلہ خود بتاویل مفرد مرفوع محلا فاعل، فعل مقارب بافاعل خود جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔ اس صورت میں عسی کا فعل تام ہے ۔(ترجمہ)امید ہے کہ زید کا نکلنا قریب ہے۔
(68)۔۔۔۔۔۔''نِعْمَ الرَجُلُ زَیْدٌ''
ترکیب:نعم:فعل از افعال مدح مبنی برفتح ،الرَجُل:فاعل، فعل بافاعل خود جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر خبر مقدم، زید:اسم مفرد منصرف صحیح مبتدا مؤخر ، مبتدا باخبر خود جملہ اسمیہ خبریہ۔
(69)۔۔۔۔۔۔''نِعْمَ رَجُلاً زَیْدٌ''
ترکیب:نعم:فعل مدح، ھو:ضمیر مبہم اس میں مستتر ممیز ، رجلا:تمییز، ممیز باتمیز خود فاعل، فعل بافاعل خود جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر خبر مقدم،زَیْد:مبتدا مؤخر، مبتدا باخبر خود جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
(70)۔۔۔۔۔۔''حَبَّذَا زَیْدٌ''
ترکیب:حب:(صیغہ؟ مضاعف ثلاثی از باب کرم )فعل مدح، ذا:اسم اشارہ اسم غیر متمکن مرفوع محلافاعل ، فعل با فاعل خود جملہ فعلیہ انشائیہ ہو کر خبر مقدم ،زَیْد مبتدا مؤخر ،مبتدا با خبر خود جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
(71)۔۔۔۔۔۔''اَحْسِنْ بِزِیْدٍ''
ترکیب:أحسن (صیغہ؟ از باب افعال)فعل امر مبنی الاصل مبنی بر سکون ، باء:حرف جار، زائدہ، زید:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ مجرور بکسرہ لفظا مرفوع معنی فاعل، فعل بافاعل خود جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔