| نحو مِير |
ترکیب:کان:فعل ناقص رافع اسم وناصب خبر، زید:اس کا اسم، قائما:صیغہ صفت، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل ،صیغہ صفت بافاعل خودخبر، کان اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
(65)۔۔۔۔۔۔''اِجْلِسْ مَا دَامَ زَیْدٌ جَالِساً''
ترکیب:اجلس:(صیغہ؟)فعل، انت:اس میں پوشیدہ ،ان:ضمیر مستتر فاعل، تاء: علامت خطاب ،ما:مصدریہ موصول حرفی، دام:فعل ناقص ،زید:اس کا اسم، جالسا:صیغہ صفت ، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، صیغہ صفت اپنے فاعل کے ساتھ مل کر خبر ، فعل ناقص بااسم وخبر خود جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ، موصول حرفی باصلہ خود بتاویل مفرد مضاف الیہ برائے وقت مقدر، مضاف بامضاف الیہ مفعول فیہ، فعل بافاعل ومفعول فیہ جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔
(66)۔۔۔۔۔۔''عَسٰی زَیْدٌ اَنْ یَخْرُجَ''
ترکیب:عسی:فعل از افعال مقاربہ مبنی بر فتح مقد ر، زید:اس کا اسم ،ان:موصول حرفی ،یخرج:فعل، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ، موصول حرفی باصلہ خود بتاویل مفرد منصوب محلا خبر، فعل مقارب با اسم وخبر خود جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا ۔(ترجمہ)امید ہے کہ زید عنقریب نکلے گا۔
(۲)عسی زید یخرج
کی ترکیب بھی یہی ہے صرف یہ فرق ہے کہ فعل مضارع اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ منصوب محلا خبر ہے۔
(67)۔۔۔۔۔۔''عَسٰی اَنْ یَخْرُجَ زَیْدٌ''
ترکیب:عسی:فعل مقارب، ان:مصدریہ موصول حرفی، یخرج:فعل ،زید: