Brailvi Books

نحو مِير
175 - 202
میں مستتر فاعل، ھممیں ھا:ضمیر منصوب متصل مفعول بہ ذوالحال ، و:حالیہ،
انت فیھم:
جملہ حال، فعل بافاعل ومفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ ، موصول حرفی باصلہ خود بتاویل مصدر منصوب محلاًّ خبر کان ،کان اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
(49)۔۔۔۔۔۔''لاَلْزَمَنَّکَ اَوْ تُعْطِیَنِی حَقِّیْ''
ترکیب:لالزمنک:صیغہ واحد متکلم فعل مضارع مثبت معروف باللام ونون تاکید ثقیلہ مجرد از باب سمعفعل مضارع بانون ثقیلہ مبنی بر فتح فعل، انا:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، ک:ضمیر مفعول بہ، او:بمعنی الی، جس کے بعد ان موصول حرفی مقدر ہے، تعطی: (صیغہ ہفت اقسام سے ناقص واوی ، از باب افعال)، انت:اس میں مستتر ،ان:ضمیر فاعل، ت:علامت خطاب ،نون:وقایہ (جو فعل کے آخر کو کسرہ سے بچاتا ہے)،ی:ضمیر مفعول اول، حق:غیر جمع مذکر سالم مضاف بیائے متکلم منصوب بفتحہ تقدیرا مفعول ثانی، یاء :ضمیر واحد متکلم مضاف الیہ، فعل بافاعل وہر دو مفعول جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر صلہ،موصول حرفی باصلہ بتاویل مصدرمجرور،مجرور بواسطۀ جار ظرف لغو متعلق ِفعل (لالزمنک)، فعل بافاعل ومفعول بہ وظرف لغو جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
 (50)۔۔۔۔۔۔''لَا تَاْکُلِ السَّمَکَ وَتَشْرَبَ اللَبَنَ''
ترکیب:
لا تاکل السمک، لا:
حرف نہی مبنی برسکون، تاکل:(صیغہ)فعل مضارع صحیح مجرد از ضمائر بارزہ ونون اناث ونون تاکید معرب بحرکتین لفظاً ومجزوم بسکون بسبب لائے نہی، البتہ التقائے ساکنین سے بچنے کے لیے آخر میں عارضی کسرہ لایا گیا ہے، اس میں انت پوشیدہ ہے، ان:ضمیر مرفوع متصل مستتر واجب الاستتار اسم غیر متمکن مشابہ مبنی الاصل مبنی بر سکون، مرفوع محلا بسبب فاعلیت، السمک:مفعول
Flag Counter