Brailvi Books

نحو مِير
174 - 202
(45)۔۔۔۔۔۔''اُرِیْدُ اَنْ َتقُوْمَ''
ترکیب:ارید:(صیغہ بیان کیا جائے)یہ ہفت اقسام میں سے اجوف واوی ہے فعل، انا:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، ان:حرف ناصب موصول حرفی، تقوم :فعل ، انت:اس میں پوشیدہ ،ان:ضمیر فاعل، ت:علامت خطاب ،فعل بافاعل خود جملہ خبریہ ہو کر صلہ ، موصول حرفی اپنے صلہ سے مل کر مفعول بہ، فعل با فاعل ومفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
 (46)۔۔۔۔۔۔''اَسْلَمْتُ کَیْ اَدْخُلَ الْجَنَّۃَ''
ترکیب:اسلمت:فعل بافاعل جملہ فعلیہ خبریہ ہوا، کی: حرف ناصب، ادخل :فعل، انا:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، الجنۃ:مفعول فیہ، فعل بافاعل ومفعول فیہ جملہ فعلیہ خبریہ معلِّلہ ہوا۔ اس جملہ کو معلِّلہ(بصیغہ اسم فاعل)اس لیے کہتے ہیں کہ ما قبل سبب ہے اور یہ جملہ مسبب اور علت غائیہ ہے۔
 (47)۔۔۔۔۔۔''اِذَنْ اُکْرِمَکَ، اَنَا اٰ تِیْکَ غَداً ''
ترکیب:
اذن اکرمک:
فعل بافاعل ومفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہوا،
انا آتیک غدا ،انا
: ضمیر واحد متکلم مرفوع منفصل مبتدا آتی(صیغہ؟مہموز الفاء اورناقص یائی از باب ضرب)فعل مضارع معتل یائی ،انا:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، ک:ضمیر منصوب متصل مفعول بہ فعل اپنے فاعل ومفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر، مبتدا با خبر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔
 (48)۔۔۔۔۔۔''مَاکَانَ اللہُ لِیُعَذِّبَھُمْ وَاَنْتَ فِیْہِمْ''
ترکیب:ما:حرف نفی ،کان:فعل ناقص، اللہ اسم جلالت :اسم
کان، لیعذبھم:
لام حرف جار زائد لام جحد، اس کے بعد ان موصول حرفی مقدر، یعذب:فعل، ھو:ضمیر اس
Flag Counter