ترکیب:لَا:برائے نفی جنس،غلام:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ منصوب بہ فتحہ لفظاً بسبب اسمیت لا اسم لا مضاف، رجل:حسب سابق مجرور بکسرہ لفظاً مضاف الیہ، ظریف:(حسب سابق)صفت مشبہ، ھو:ضمیر اس میں مستتر فاعل، صیغہ صفت بافاعل خود خبر اول، فی:حرف جار، الدار:مجرور ، مجرور بواسطہ جار ظرف مستقر متعلقِ ثابت ،صیغہ صفت بافاعل ومتعلق خودخبر ثانی، اسم لا باہر دو خبر جملہ اسمیہ خبریہ ۔
(38)۔۔۔۔۔۔ ''لاَ زَیْدٌعِنْدِیْ وَلاَ عَمْرٌو''
ترکیب:لا:برائے نفی جنس غیر عامل، زید:معطوف علیہ،وَ:حرف عطف، عمرو:معطوف ، معطوف علیہ بامعطوف خود مبتدا ،عند:غیر جمع مذکر سالم مضاف بسوئے یائے متکلم منصوب بفتح تقدیرا ًمضاف، ی:ضمیر متکلم مجرور محلاًّ مضاف الیہ، عند مضاف :مفعول فیہ برائے ثابتانمقدر، ثابتان:صیغہ صفت ،ھما:ضمیر اس میں پوشیدہ فاعل، صیغہ صفت اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر خبر ، مبتدا باخبر خود جملہ اسمیہ خبریہ ۔
(39)۔۔۔۔۔۔ ''لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہِ''
ترکیب:لا:برائے نفی جنس ،حول:نکرہ مفردہ مبنی بر فتح منصوب محلا اسم لا، اس کے بعد آئندہ کے قرینے سے
الاباللہ
مقدر ہے، الا:حرف استثناء ،باء:جارہ ،اسم جلالت (اللہ):مجرور ، مجرور بواسطہ جار مستثنیٰ مفرغ ظرف مستقر متعلق موجود، موجود:صیغہ صفت ،ھو:ضمیر اس میں مستتر نائب فاعل ، صیغہ صفت اپنے نائب فاعل اورظرف مستقر سے مل کر خبرِاسم لائے نفی جنس ، اسم لا اپنی خبر کے ساتھ مل کر جملہ