Brailvi Books

نحو مِير
170 - 202
وجزمش باسقاط نون مرفوع باثبات نون بسبب خلو وے از عوامل لفظیہ، یاء :ضمیر مرفوع متصل بارز، مرفوع محلافاعل ، فعل بافاعل خود جملہ فعلیہ خبریہ صغری خبر، مبتدا باخبرخود جملہ اسمیہ خبریہ کبریٰ ہوا۔
 (34)۔۔۔۔۔۔ ''اَلْمَالُ لِزِیْدٍ''
ترکیب:المال:الف لام حرف تعریف مبنی الاصل مبنی بر سکون، مال:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ مرفوع بضمہ لفظاً بسبب ابتدا ء مبتدا ، لام:حرف جار مبنی الاصل مبنی بر کسر، زید:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثۃ لفظیہ مجرور بالکسر لفظاً بسبب جار، مجرور بواسطہء جار ظرف مستقر متعلق ثبتیا
ثابت، ثبت
(صیغہ بیان کیا جائے)فعل ، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ اسم غیر متمکن مشابہ مبنی الاصل مبنی بر فتح مرفوع محلاًّ بسبب فاعلیت فاعل، فعل بافاعل خود جملیہ خبریہ خبر ، مبتدا با خبر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا (ترجمہ)مال زیدکے لیے ہے۔
 (35)۔۔۔۔۔۔ ''إِنَّ زَیْداً قَائمٌ''
ترکیب:اِنَّ:حرف مشبہ بفعل مبنی الاصل مبنی بر فتح، زید اً:اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ منصوب بفتحہ لفظاً اسم ان، قائم صیغہ واحد مذکر اسم فاعل ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب
نصر ینصر
اسم مفرد منصرف صحیح معرب بحرکات ثلاثہ لفظیہ مرفوع بضمہ لفظاً صیغہ صفت، ھو:ضمیر اس میں پوشیدہ مرفوع محلاًّ فاعل ،صیغہ صفت بافاعل خود خبر ان ، اسم ان باخبر خود جملہ خبریہ ہوا،
لَیْتَ زَیْداً حَاضِرٌ
اور
لَعَلَّ عَمْرًوا غَائب
جملہ اسمیہ انشائیہ ہے۔
 (36)۔۔۔۔۔۔ ''مَا زَیْدٌ قَائماً''
ترکیب:ما:حرف نفی مشبہ بلیس، زید:اس کا اسم اور قائما:اپنے فاعل ضمیر مستتر
Flag Counter