پہچان کرائیں۔
(4)۔۔۔۔۔۔ہفت اقسام کے بارے میں شناخت کرائیں جو اس شعر میں مذکور ہیں:
صحیح است ومثال است ومضاعف
لفیف وناقص ومہموز واجوف
(5)۔۔۔۔۔۔مصدر اور مشتق کے بارے میں پوچھیں کہ یہ کس باب سے ہے؟
(6)۔۔۔۔۔۔ابتدائی اسباق میں مفرد و مرکب اور مرکب تام ومرکب ناقص کا فرق ذہن نشین کرائیں، پھر جملہ خبریہ اور انشائیہ، جملہ اسمیہ اور فعلیہ نیز مسند اور مسند الیہ کی شناخت کرائیں۔
(7)۔۔۔۔۔۔پھر آگے جا کر معرب اور مبنی، متمکن اور غیر متمکن کے بارے میں پوچھیں، غیر متمکن ہے تو اس کی آٹھ قسموں میں سے کونسی قسم ہے؟ متمکن ہے تو اس کی سولہ قسموں میں سے کونسی قسم ہے؟اس قسم کا اعراب کیا ہے اس وقت کونسا اعراب ہے اور کیوں؟
(8)۔۔۔۔۔۔اسم، ظاہر ہے یا ضمیر؟ضمیر ہے تو کونسی قسم ہے؟ مرفوع،منصوب یا مجرور ، پھر متصل ہے یا منفصل؟
(9)۔۔۔۔۔۔معرفہ ہے یا نکرہ؟معرفہ ہے تو کونسی قسم ہے؟مذکر ہے یا مؤنث؟مؤنث ہے تو اس کی علامت کیا ہے؟اسی طرح مفرد ہے یا جمع؟جمع ہے توا س کی کونسی قسم ہے؟جمع سالم ہے یا مکسر ،جمع قلت ہے یا کثرت؟
(10)۔۔۔۔۔۔فعل مضارع کاصیغہ آئے تو پوچھا جائے کہ یہ معرب ہے یا مبنی؟معرب ہے تو اس کی چار قسموں میں سے کونسی قسم ہے؟اور اس کا اعراب کیا ہے؟
(11)۔۔۔۔۔۔عامل اور معمول کی نشان دہی کرائیں، عامل لفظی ہے یا معنوی؟عامل لفظی ہے تو وہ اسم ہے یا فعل یا حرف؟اس عامل کے بارے میں پوچھیں کہ وہ کیا عمل کرتاہے ؟عامل معنوی ہے تو کونسا ہے اور وہ کیا عمل کرتاہے؟
(12)۔۔۔۔۔۔معمول متبوع ہے یا تابع،تابع ہے تو کونسی قسم؟اس کی تعریف کیا ہے؟
(13)۔۔۔۔۔۔اسم متمکن منصر ف ہے یا غیر منصرف؟غیر منصرف کی تعریف کیا ہے؟اس جگہ وہ کونسے