(زیادہ جھوٹ بولنے والا کبھی سچ بول جاتاہے)۔
(152)۔۔۔۔۔۔حروف تحضیض:
وہ حروف ہیں جن کے ذریعے متکلم، مخاطب کو کسی کام کے کرنے پر ابھارتاہے۔ جیسے:
(تو سبق زبانی یاد کیوں نہیں کرتا)یہ اس وقت ہے جب یہ حروف فعل مضارع پر داخل ہوں ۔اور اگر فعل ماضی پر داخل ہوں تو ان سے مقصود مخاطب کو شرمندہ کرناہوتاہے اوریہ''حروف تندیم'' کہلاتے ہیں۔ جیسے:
(تونے نماز کیوں نہیں پڑھی)یہ چار حرف ہیں:
أَلَّا، ھَلَّا، لَوْلَا، لَوْمَا۔
(153)۔۔۔۔۔۔حروف استفہام:
وہ حروف جن سے کوئی بات پوچھی جائے۔ اور وہ دو ہیں: ہمزہ اور ھَلْ۔
(154)۔۔۔۔۔۔حرف ردع:
وہ حرف جو متکلم کو اس کے کلام سے روکنے کے لیے وضع کیا گیا ہو۔ جیسے کسی نے کہا :
(فلاں تجھے نا پسند کرتاہے)اس کے جواب میں کہا جائے:کَلَّا(ہرگزنہیں )یعنی آئندہ ایسا نہ کہنا۔
(155)۔۔۔۔۔۔تنوین:
وہ نون جو وضع کے لحاظ سے ساکن ہو ، کلمہ کے آخری حرف کی حرکت کے بعد ہو اور تاکیدکے لیے نہ ہو۔ جیسے: