(زید آیا لیکن عمرو نہیں آیا)۔
(146)۔۔۔۔۔۔حروف عطف:
وہ حروف جو ما بعد کو اعراب اور حکم وغیرہ میں ماقبل کی طرف مائل کردیتے ہیں۔ یہ دس ہیں جن کا ذکر اس سے پہلے گزرچکا ہے۔
(147)۔۔۔۔۔۔حروف تنبیہ:
وہ حروف ہیں جن سے متکلم، مخاطب کی غفلت دورکرنا چاہتا ہے۔ جیسے:
( اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوۡبُ )
(خبردار اللہ کے ذکر ہی سے دل مطمئن ہوتے ہیں)یہ تین حروف ہیں:
(148)۔۔۔۔۔۔حروف ایجاب:
وہ حروف جو کسی نہ کسی بات کا جواب واقع ہوتے ہیں ۔یہ چھ ہیں:
نَعَمْ، بَلٰی، أَجَلْ، إِیْ، جَیْرِ، اِنَّ۔
(149)۔۔۔۔۔۔حروف تفسیر:
وہ حروف جو وضاحت کے لیے آتے ہیں ۔ یہ دو ہیں:
(150)۔۔۔۔۔۔حروف مصدریہ:
وہ حروف جو اپنے ما بعد کے ساتھ مل کر مصدر کا معنی دیتے ہیں۔ یہ تین ہیں: