(158)۔۔۔۔۔۔استثناء:
کسی اسم کو ماقبل کے حکم سے نکالنا۔
(159)۔۔۔۔۔۔مستثنی:
وہ اسم جسے ماقبل کے حکم سے نکالاگیا ہواوروہ اِلَّا وغیرہ کلمات استثناء کے بعد واقع ہو۔
(160)۔۔۔۔۔۔مستثنی منہ:
وہ اسم جس کے حکم سے دوسرے اسم کو اِلاَّ وغیرہ سے نکالا گیا ہو۔
(161)۔۔۔۔۔۔مستثنی متصل:
وہ مستثنیٰ ہے جو اِلَّا وغیرہ کے بعد واقع ہو اور اسے متعدد کے حکم سے نکالا گیا ہو ۔ جیسے:
جَاءَ نِی الْقُوْمُ إِلاَّ زَیْداً،
زید قوم میں داخل تھا لیکن اسے قوم کے حکم(آمد)سے نکالاگیا ہے۔زید مستثنیٰ ، قوم مستثنیٰ منہ اور نکالنا استثناء ہے۔
(162)۔۔۔۔۔۔مستثنی منقطع:
وہ مستثنیٰ ہے جواِلَّا وغیرہ کے بعد واقع ہو اور اسے متعدد کے حکم سے نہ نکالا گیا ہو۔ جیسے:
جَاءَ الْقَوْمُ إِلاَّ حِمَاراً
(گدھا)کہ وہ قوم میں داخل ہی نہیں ہے نکالنے کا کیامطلب؟