(جس کی تو امدادکریگا میں اس کی امداد کروں گا)یہ نو اسم ہیں :
مَنْ وَمَا مَھْمَا وَأَیٌّ حَیْثُمَا إِذْ مَا مَتٰی
أَیْنَمَا أَنّٰی نُہ اسم جاز م اند مر فعل را
(116)۔۔۔۔۔۔اسم تام:
وہ اسم جو اپنی موجودہ حالت میں مضاف نہ ہو سکے ۔ مثلاً وہ مضاف ہو یا تنوین، تثنیہ یا جمع کے نون کے ساتھ ہو۔، یہ تمییز کو نصب دیتاہے۔
(117)۔۔۔۔۔۔مبتدا قسم اول:
وہ اسم جو لفظی عوامل سے خالی اور مسند الیہ ہو۔ جیسے:
(118)۔۔۔۔۔۔مبتدا قسم ثانی:
وہ صیغہ صفت جو حرف استفہام کے بعد واقع ہو اور اسم ظاہر کو رفع دے۔ جیسے:
أَقَائمنِ الزَّیْدَانِ، قَائم
فاعل قائم مقام خبر ہے۔
(119)۔۔۔۔۔۔خبر:
وہ اسم جو عوامل لفظیہ سے خالی اور مسند ہو۔ جیسے :
(120)۔۔۔۔۔۔تابع:
وہ دوسرا لفظ ہے جس پر پہلے لفظ والا اعراب آئے اور جہت بھی ایک ہو ۔
جَاءَ زَیْدُنِ الْعاَلِمُ
۔پہلے لفظ کو''متبوع ''کہا جائے گا۔