(زید عالم تھا)یہ افعال سترہ ہیں:
کَانَ صَارَ أَصْبَحَ أَمْسٰی أَضْحٰی ظَلَّ بَاتَ
مَافَتِیء مَا دَامَ مَاانْفَکَّ لَیْسَ باشد از قفا
مَا بَرِحَ مَازَالَ وافعالے کزینہا مشتق اند
ہر کجا بینی ہمیں حکم است در جملہ روا
(112)۔۔۔۔۔۔افعال مقاربہ:
وہ افعال ہیں جو دلالت کرتے ہیں کہ اسم کے لیے خبر کا حصول قریب ہے، افعال ناقصہ کی طرح اسم کو رفع اورخبر کو نصب دیتے ہیں ۔جیسے:
عَسٰی زَیْدٌ أَنْ یَخْرُجَ
(امید ہے کہ زید عنقریب نکلے گا)یہ چار ہیں:
دیگر افعال مقارب در عمل چوں ناقص اند
ہست آں کَادَ کَرَبَبا أَوْشَکَدیگر عَسٰی
(113)۔۔۔۔۔۔افعال مدح وذم:
وہ افعال جو انشائے مدح وذم کے لیے وضع کیے گئے ہوں۔ جیسے:
جملہ انشائیہ خبر مقدم، زَیْدٌ مبتدا مؤخر، مجموع جملہ اسمیہ خبریہ۔ یہ چار فعل ہیں :
رافع اسمائے جنس افعال مدح وذم بود
چار باشد نِعْمَ بِئس سَاءَ آنگہ حَبَّذَا