(میں زید کی تعظیم کے لیے کھڑا ہوا۔)
(106)۔۔۔۔۔۔حال:
وہ اسم نکرہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ یا دونوں کی حالت پر دلالت کرے ۔جیسے:
(زید سوار ہو کر آیا) جس کی حالت بیان کرے اسے ''ذوالحال'' کہتے ہیں۔ جیسے مثال مذکور میں زَیْدٌ۔
(107)۔۔۔۔۔۔تمییز:
وہ اسم جو ابہام کو دور کرے۔ جیسے :
(رَأَیْتُ أَحَدَ عَشَرَ کَوْکَباً)
میں کوکبا۔ جس کے ابہام کو دور کرے اسے''ممیز ''کہتے ہیں۔ جیسے:
(108)۔۔۔۔۔۔فعل ما لم یسم فاعلہ:
فعل مجہول، اس مفعول کا فعل جس کا فاعل بیان نہیں کیا گیا ۔جیسے:
(109)۔۔۔۔۔۔مفعول ما لم یسم فاعلہ:
ناءب فاعل، اس فعل کا مفعول جس کا فاعل بیان نہیں کیا گیا۔ جیسے مثال مذکور میں زَیْدٌ۔
(110)۔۔۔۔۔۔حروف مشبہ بہ فعل:
وہ حروف جو فعل کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں۔ وہ چھ ہیں: