(91)۔۔۔۔۔۔غیر منصرف:
وہ اسم جس میں منع صرف کے نو سببوں میں سے دو یا ایک قائم مقام دو کے پایا جائے۔ حکم:اس پر کسرہ اور تنوین نہ آسکے ۔جیسے:
(92)۔۔۔۔۔۔اسباب منع صرف:
(۱)عدل (۲)وصف (۳)تانیث (۴)معرفہ (۵)عجمہ (۶)جمع (۷) ترکیب (۸)وزن فعل (۹)الف نون زائدتان۔
(93)۔۔۔۔۔۔صحیح:
نحویوں کی اصطلاح میں :وہ لفظ جس کے آخر میں حرف علت نہ ہو۔ جیسے:
صرفیوں کے نزدیک:وہ لفظ جس کے فاء عین اور لام کے مقابل حرف علت، ہمزہ یا دو حرف ایک جنس کے نہ پائے جائیں۔
(94)۔۔۔۔۔۔جاری مجری صحیح:
جس کے آخر میں حرف علت اور اس کا ماقبل ساکن ہو ۔جیسے:
(95)۔۔۔۔۔۔اسم مقصور:
وہ اسم جس کے آخر میں الف مقصورہ ہو۔ جیسے:
(96)۔۔۔۔۔۔اسم منقوص:
وہ اسم جس کے آخر میں یاء اور اس کا ماقبل مکسور ہو۔ جیسے:اَلْقَاضِیْ۔