Brailvi Books

نحو مِير
146 - 202
 (75)۔۔۔۔۔۔جمع مکسر:

    وہ جمع جس میں واحد کی بنا سالم نہ رہے۔ جیسے:
رِجَالٌ، رَجُلٌ
کی جمع۔

(76)۔۔۔۔۔۔جمع سالم:

    وہ جمع جس میں واحد کی بناسالم ہو۔ جیسے :
مُسْلِمُوْنَ، مُسْلِمَاتٌ ، مُسْلِمٌ
اور
مُسْلِمَۃٌ
کی جمع۔

(77)۔۔۔۔۔۔جمع مذکر سالم:

    وہ جمع جو مفرد کے آخر میں واؤ ما قبل مضموم یایاء ما قبل مکسور اور نون مفتوح لگانے سے حاصل ہو۔ جیسے:
مُسْلِمُوْنَ، مُسْلِمِیْنَ۔
 (78)۔۔۔۔۔۔جمع مؤنث سالم:

    وہ جمع جو مفرد کے آخر میں الف اور تاء لگانے سے حاصل ہو۔ جیسے:مُسْلِمَاتٌ۔

(79)۔۔۔۔۔۔جمع قلت:

    وہ جمع جو دو سے زیادہ اور دس سے کم کے لیے استعمال ہو ۔ اس کے چھ وزن ہیں : (۱)اَفْعُلْ۔ جیسے:
اَکْلُبْ
جمع
کَلْبٌ
کتا(۲)
اَفْعَالٌ
۔جیسے:
أَقْوَالٌ
جمع
قَوْلٌ
بات(۳)
اَفْعِلَۃٌ۔
جیسے
اَعْوِنَۃٌ جمع عَوْنٌ درمیانی عمر والا (۴)فِعْلَۃٌ۔جیسے:غِلْمَۃٌ جمع غُلاَ مٌ لڑکا، بندہ (۵) جمع مذکر سالم الف لام کے بغیر۔ جیسے:مُسْلِمُوْنَ(۶)جمع مؤنث سالم بغیر الف لام کے ۔جیسے:مُسْلِمَاتٌ۔

(80)۔۔۔۔۔۔جمع کثرت:

    وہ جمع جو دس اور اس سے زائد کے لیے استعمال ہو۔ مذکورہ بالا چھ اوزان کے علاوہ جمع کثرت کے وزن ہیں۔

(81)۔۔۔۔۔۔اعراب:

    وہ حرف، حرکت یا جزم ہے جو معرب کے آخر میں عامل کی وجہ سے آئے ۔جیسے:
جَاءِ نِی زَیْدٌ وَأَخُوْکَ لَمْ یَضْرِبْ۔
Flag Counter