وغیرہ۔
(62)۔۔۔۔۔۔اسم فعل:
وہ اسم ہے جو فعل کے معنی میں استعمال ہوتاہو۔
(63)۔۔۔۔۔۔اسم صوت:
وہ لفظ جو کسی عارضے کے وقت انسان سے طبعی طور پر صادر ہو۔ جیسے: شدید کھانسی کے وقت
یا اس لفظ سے کسی حیوان کو آواز دی جائے۔ جیسے:اونٹ کو بٹھانے کے لیے
کہا جاتاہے ۔یا اس لفظ سے کسی آواز کی نقل مقصود ہو۔ جیسے:کوے کی آواز کی نقل کے لیے کہاجاتاہے:غَاقِ۔
(64)۔۔۔۔۔۔اسم ظرف:
وہ اسم ہے جو کسی زمانے یا مکان پر دلالت کرے۔ اس کی دو قسمیں ہیں:(۱)جو کسی خاص فعل کے زمانے یا مکان پر دلالت کرے۔ جیسے:مَضْرِبٌ مارنے کی جگہ یا وقت۔ (۲) جو مطلق زمان یا مکان پر دلالت کرے کسی فعل کی خصوصیت کا اعتبار نہ ہو۔ جیسے: اِذْ زمان ماضی پر اوراِذَا زمان مستقبل پر دلالت کرتاہے ۔ اسم غیر متمکن صرف دوسری قسم ہے۔
(65)۔۔۔۔۔۔اسم کنایہ:
وہ اسم جو کسی معین شے پر صراحت کے بغیر دلالت کرے۔ جیسے:کَمْکتنے اور کَذَا اتنے۔
(66)۔۔۔۔۔۔معرفہ:
وہ اسم جوشے معین کے لیے وضع کیا گیا ہو۔ جیسے: