بدلے گا۔
(45)۔۔۔۔۔۔مبنی الاصل:
وہ لفظ جو مبنی ہونے میں اصل ہے ۔ دوسرا کوئی مبنی ہوگا توان کی مناسبت کی بناء پر، مبنی الاصل تین ہیں:(۱) تمام حروف (۲)فعل ماضی(۳) فعل امر۔
(46)۔۔۔۔۔۔اعراب:
وہ علامت(حرف ،حرکت یا جزم)جس کے ذریعے معرب کا آخر تبدیل ہو، رفع، نصب ، جر، واؤ، الف، یاء اور جزم۔
(47)۔۔۔۔۔۔اسم متمکن:
وہ اسم جو مبنی الاصل کے مشابہ نہ ہو۔ چونکہ قابل اعراب ہے اس لیے''اسم متمکن'' کہلاتاہے۔
(48)۔۔۔۔۔۔اسم غیر متمکن:
وہ اسم جو مبنی الاصل کے مشابہ ہو۔ غیر متمکن اس لیے کہلاتاہے کہ اعراب کو جگہ نہیں دیتا۔ جیسے:ھُوَ اور ھَذَا۔
(49)۔۔۔۔۔۔مظہر:
وہ اسم جو ضمیر نہ ہو۔
(50)۔۔۔۔۔۔ضمیر:
وہ اسم جو متکلم ، مخاطب یا غاءب مذکورکے لیے موضوع ہو۔ جیسے: