(19)۔۔۔۔۔۔جملہ انشائیہ:
وہ جملہ جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہ کہہ سکیں۔ جیسے:
(20)۔۔۔۔۔۔جملہ اسمیۃ:
وہ جملہ جس کا پہلا جزء اسم ہو۔ جیسے:
(21)۔۔۔۔۔۔جملہ فعلیہ:
وہ جملہ جس کاپہلا جز ء فعل ہو ۔جیسے :
قَالَ رَسُوْلُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(22)۔۔۔۔۔۔اسناد:
ایک چیز کو دوسری چیز کی طرف اس طرح منسوب کرنا کہ سننے والے کو کوئی خبر یا طلب معلوم ہو ۔ اسناد کو''حکم''بھی کہتے ہیں۔
(23)۔۔۔۔۔۔مسند الیہ:
وہ ہے جس کی طرف کسی چیز کو اس طرح منسوب کریں کہ سننے والے کو خبر یا طلب حاصل ہو۔
(24)۔۔۔۔۔۔مسند:
وہ ہے جسے کسی چیز کی طرف اس طرح منسوب کریں کہ سننے والے کو خبر یا طلب حاصل ہو۔
(25)۔۔۔۔۔۔محکوم علیہ:
جس پر حکم لگایا جائے۔