(8)۔۔۔۔۔۔لفظ مفرد:
ایک لفظ جو ایک معنی پر دلالت کرے اسے''کلمہ''بھی کہتے ہیں۔ جیسے :قرآن۔
(9)۔۔۔۔۔۔لفظ مرکب:
وہ لفظ جو دو یا دو سے زیادہ کلمات سے حاصل ہو۔ جیسے:رسول اللہ ۔
(10)۔۔۔۔۔۔اسم:
وہ کلمہ جو تنہا اپنا معنی بیان کرے اور تین زمانوں میں سے کسی زمانے پر دلالت نہ کرے ۔ تین زمانے یہ ہیں :(۱)ماضی(۲)حال (۳) استقبال۔ مثال:محمد، مدینہ۔
(11)۔۔۔۔۔۔فعل:
وہ کلمہ جو تنہا اپنا معنی بیان کرے اور تین زمانوں میں سے کسی زمانے پر دلالت کرے۔ جیسے:ضَرَبَ اس نے گزشتہ زمانے میں مارا۔
(12)۔۔۔۔۔۔حرف:
وہ کلمہ جو کسی دوسرے کلمہ کے ملائے بغیر اپنا معنی نہ بتا سکے۔ جیسے:فِیْ۔ کہا جائے گا: جَلَسْتُ فِی الْمَسْجِدِ(میں مسجد میں بیٹھا)۔
(13)۔۔۔۔۔۔ماضی:
وہ فعل جو گزرے ہوئے زمانے پر دلالت کرے ۔جیسے:قَالَ۔
(14)۔۔۔۔۔۔حال:
وہ فعل جو موجودہ زمانے پر دلالت کرے جیسے :أَقُوْلُ۔
(15)۔۔۔۔۔۔مستقبل:
وہ فعل جو آنے والے زمانے پر دلالت کرے۔ جیسے:قُلْ۔
(16)۔۔۔۔۔۔مرکب مفید:
وہ مرکب جس سے سننے والے کوکوئی خبر یا طلب معلوم ہو۔ اسے''مرکب تام''، ''جملہ''اور''کلام''بھی کہتے ہیں۔ جیسے: