Brailvi Books

نحو مِير
136 - 202
بسم اللہ الرحمن الرحیم
*(۔۔۔۔۔۔تعریفاتِ نحویہ۔۔۔۔۔۔)*
جو نحو میر پڑھنے والے طلبہ کو ازبر ہونی چاہیں

(1)۔۔۔۔۔۔مصنفِ نحو میر:

    میر سید شریف جرجانی رحمہ اللہ تعالی کا نام علی اور والد ماجد کا نام محمد ہے۔آپ خاندان سادات سے ہیں۔۷۴۰ھ؁ میں بمقام جرجان پیدا ہوئے، جو مملکت خوارزم کا ایک شہر یااسترآباد یا شیراز کا ایک قصبہ ہے۔۶ربیع الاول  ۸۱۶ھ؁میں وصال ہوا۔مزارشریف شیرازمیں ہے۔شرح مواقف، میرقطبی، شرح مطالع، شرح کافیہ، صغری، کبری، نحو میر، اور صرف میر وغیرہ کتب آپ کی تصانیف ہیں۔

(2)۔۔۔۔۔۔نحو: 

    وہ علم جس سے اسم ، فعل ، اور حرف کے اعرابی اور بنائی حالات معلوم ہوں اور کلمات کو ایک دوسرے کے ساتھ مرکب کرنے کا طریقہ پتا چلے۔

(3)۔۔۔۔۔۔ نحو کا فائدہ:

    عربی کلام میں لفظی غلطی کرنے سے محفوظ رہنا۔

(4)۔۔۔۔۔۔ نحو کا موضوع:

    کلمہ اور کلام؛ کیونکہ نحو میں انہی دونوں کے احوال بیان کیے جاتے ہیں۔

(5)۔۔۔۔۔۔اشتقاق:

    ایک لفظ سے دوسرا لفظ بنانا۔

(6)۔۔۔۔۔۔لفظ:

    وہ آواز جو زبان کے مخارج حروف پر اعتماد کے سبب پیدا ہو ، انسان کی بولی۔

(7)۔۔۔۔۔۔کلمہ:

    بامعنی لفظ مفرد۔
Flag Counter