Brailvi Books

نحو مِير
118 - 202
سبق نمبر: 25

(۔۔۔۔۔۔حروف غیر عاملہ کابیان(۱)۔۔۔۔۔۔)
    حروف غیر عاملہ کی''سولہ'' قسمیں ہیں :

(۱)۔۔۔۔۔۔حروف تنبیہ:

    یہ کل تین ہیں:
اَلاَ، اَمَا، ھَا۔
 (۲) ۔۔۔۔۔۔حروف ایجاب(۲): 

    یہ کل چھ ہیں:
نَعَمْ، بَلٰی(۳)،....................................
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔حروف غیر عاملہ یعنی وہ حروف جواپنے ما بعد میں لفظاً کوئی عمل نہیں کرتے۔ ان کی سولہ قسمیں ہیں:پہلی قسم''حروف تنبیہ ''ہے۔ تنبیہ کا معنی ہے''بیدار کرنا''متکلم ان کو اس لیے ذکر کرتاہے کہ مخاطب اس چیز سے غافل نہ رہے جوان کے بعد بیان کی جارہی ہے خواہ وہ چیز مفرد ہو یا جملہ، پھر جملہ اسمیہ ہو یا فعلیہ ، خبریہ ہو یا انشائیہ۔جیسے:(أَلا إِنَّ أَوْلِیَاءَ اللّہِ لاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُونَ) (خبردار بے شک اللہ کے اولیاء پر نہ تو خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے)حروف تنبیہ تین ہیں ان میں سے اَلاَ اور اَمَا صرف جملہ کے شروع میں آتے ہیں، ھَا جملہ اور مفرد دونوں کی ابتدا ء میں آتاہے البتہ ہر مفردکے شروع میں نہیں آتابلکہ خاص طورپر اسم اشارہ کی ابتدا ء میں آتاہے۔ جیسے :ھٰذَا۔ (ف)منادی معرف باللام سے پہلے جو ھا آتاہے اس میں تنبیہ والامعنی نہیں۔جیسے:یَا أَ یُّہَا الْمُدَّثِّرُ، یَا أَ یُّہَا النَّبِیُّ۔

2۔۔۔۔۔۔حروف غیر عاملہ کی دوسری قسم''حروف ایجاب ''ہے ۔ایجاب کا معنی ہے ''جواب دینا'' یہ حروف کسی نہ کسی بات کا جواب واقع ہوتے ہیں ۔یہ چھ حروف ہیں۔ نَعَمْ۔ کلامِ سابق کی تائید کے لیے آتا ہے ،خواہ وہ کلام مثبت ہو یا منفی ، خبر ہو یا انشاء۔جیسے:کسی نے خبر دی:ذَھَبَ زَیْدٌ اِلَی الْمَسْجِدِ (زید مسجد گیا)اس کے جواب میں کہا گیا :نَعَمْ۔ تومطلب ہوگا:''ہاں گیا ''۔ اور اگرلَمْ یَذْھَبْ کے جواب میں نَعَمْ کہا تو معنی ہوگا ''ہاں نہیں گیا ''۔

3۔۔۔۔۔۔ بَلٰی۔ جملہ منفیہ کے بعد اس کی نفی کو ختم کرنے کے لیے آتاہے ۔خواہ وہ جملہ خبریہ ہویا انشائیہ۔ جیسے کسی نے خبردی:مَاصُمْتَ أَمْسِ(تونے کل روزہ نہیں رکھا تھا)اس کے جواب میں  *
Flag Counter