(۴)۔۔۔۔۔۔بدل الغلط:
وہ بدل جو غلطی کے بعدذکر کیاجائے۔جیسے:
مَرَرْتُ بِرَجُلٍ حِمَارٍ۔
سوالات
سوال۱: بدل اور اس کی اقسام کی تعریفات بیان کریں۔
سوال۲:عطف کی اقسام مثالوں سے واضح کریں۔
* ہوتا ہے اور کبھی اس کا متبوع اس پر مشتمل ہوتاہے ۔جیسے:سُلِبَ زَیْدٌ ثَوْبُہ،(زیدکا کپڑاچھین لیا گیا)اس میں ثَوْبٌ کا متبوع کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے اور یہ اپنے متبوع پر مشتمل ہے؛ کیونکہ کپڑے نے زید کا احاطہ کیاہواہے۔نیز فرمان رب العزت ہے:(یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الشَّھْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْہِ)(وہ تم سے شہر حرام کے بارے میں سوال کرتے ہیں اس میں جنگ کے بارے میں)اس فرمان عالی میں قِتَالٍ فِیْہِ بدل اشتمال ہے اور شہر حرام سے اس کا خاص تعلق بھی ہے اور متبوع (شہر حرام)اس پر مشتمل ہے؛ کیونکہ یہ اس کے لیے ظرف ہے۔(۴)بدل غلط ۔ یعنی وہ بدل جو کسی وجہ سے غیر مقصود لفظ نکل جا نے کی صورت میں اس غلطی کے ازالے کے لیے لایاجائے۔ جیسے:مَرَرْتُ بِرَجُلٍ حِمَارٍ۔ اس میں کہنا یہ مقصود تھا کہ میں ایک گدھے کے پاس سے گذرا مگر منہ سے یہ نکل گیا:''مَرَرْتُ بِرَجُلٍ ''پھر حِمَارٍ کہہ کر اس غلطی کا ازالہ کردیا۔یعنی میں ایک مرد (بلکہ)گدھے کے پاس سے گزرا۔ (ف)بدل کے متبوع کو ''مبدل منہ''کہتے ہیں۔