Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
9 - 32
 (3) عطاریہ اسلامی بہن
بلوچستان کے مشہور شہرکوئٹہ کے مبلغِ دعوتِ اسلامی کی والدہ جو امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے مرید تھیں ۔انہیں اپنے پیر و مرشد سے بے حد عقیدت تھی۔ وہ نماز روزے کی پابند اور با اخلاق خاتون تھیں۔ ایک روزاچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ان پر غشی طاری تھی مگر راستے میں جیسے ہی ہوش آیا تو فوراً سورۃ یٰسین شریف اور دُرود ِ تاج کا وِرد شروع کردیا۔جب تک ہوش میں رہیں وِرد جاری رہا، پھر دوبارہ بے ہوشی طاری ہوگئی۔پھر اچانک ہوش میں آئیں اور سیدھی جانب رُخ کیا اور آہستہ سے کہاکہ اس طرف ہٹ جاؤ یہاں سبز عمامے والے بیٹھے ہیں۔ پِھراچانک کمرے میں خوشگوار خوشبو مہک اٹھی جو سب نے واضح طور پر مَحسوس کی۔ پھر ان کی والدہ نے سب کے سامنے بلند آواز سے
کَلِمَہ طَیِّبَہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)
پڑھا اور ان کی روح قَفَسِ عُنْصُرِی سے پرواز کر گئی۔

                                                                                                                                اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter