Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
7 - 32
اور تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی'' کے مَدنی ماحول سے وابستہ تھے۔اس ایمان افروز سچی حکایت سے معلوم ہوا کہ کسی ولیِ کامل کے دامن سے وابستگی میں دنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پوشیدہ ہیں ۔ 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ماضی قريب ميں رُونما ہونے والے عاشقانِ رسول کی دنيا سے ايمان افروز رخصتی کے بہت سے سچے واقعات ہیں ، ان میں سے مزید 11منتخب واقعات ملاحظہ ہوں۔
 (2)آخری وقت کلمہ نصیب ہوگیا
    صوبہ مہاراشٹر(ضلع ناسک تعلقہ ڈوڈانچا) ناگپور(تاجپور شریف ہند) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ماہ اپریل2007؁ کو تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک مدنی قافلہ سنّتوں کی تربیت کیلئے ضلع ناسک تعلقہ ''ڈوڈانچا'' کی جامع مسجد میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ قیام پذیر تھا۔ شرکاءِ قافلہ میں سے کچھ اسلامی بھائی مسجد کے سامنے ہوٹل پر ''چوک درس'' دینے پہنچے اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی مشہورِ زمانہ تالیف ''فیضانِ
Flag Counter