مردہ بول اٹھا |
پڑھ کرذِکْرُ اللہ( عَزَّوَجَلَّ) شروع کردیا،پورا کمرہ اللہ، اللہ، اللہ کے ذِکْر سے گونجنے لگا۔ اس دوران ڈاکٹر،اسپتال کا عملہ اور دیگر افراد بھی بھائی کو بولتا دیکھ کر جمع ہوچکے تھے اور حیرت کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول اورپیرِ کامل سے مرید ہونے کی بَرَکات کے ایمان افروز نظارے کررہے تھے۔ آہستہ آہستہ بھائی کی آواز مدہم ہوتی چلی گئی اور کچھ ہی دیر بعدمیرے بھائی کامران عطاری علیہ رحمۃ الباری نے
کَلِمَہ طَیِّبَہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ
( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پڑھ کر ذکرُ اللہ کرتے کرتے دم توڑ دیا۔ یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر وہاں پر موجود اکثر لوگوں کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کَلِمَہ طَیِّبَہ کا وِرْد کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہونے والے َ محمدکامران عطاری علیہ رحمۃ الباری اس زمانے کے سلسلہ عاليہ قادِریہ رَضَوِيہ عطاريہ کے مشہور بُزُرگ شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے مرید