Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
5 - 32
ڈرپ وغیرہ نکال کر ہاتھ پاؤں سیدھے کرکے منہ پَر پَٹی باندھ دی۔ والدین غم سے نڈھال تھے، جوان بیٹے کی موت پر خود کو سنبھال نہیں پارہے تھے۔ خود میری حالت بھی غیر تھی مگر میں سوچنے لگا کہ میرا بھائی قبلہ شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ میں مرید تھا، پھر یہ بغیرتوبہ کیے ا ورکَلِمَہ پڑھے کیسے انتقال کر گیاکیونکہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں اورقادِرِی سلسلے کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عَزَّوَجَلَّ)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں۔
(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
     ابھی میں نے یہ سوچا ہی تھا کہ اچانک میرے بھائی نے آنکھیں کھول دیں۔یہ دیکھ کر مارے خوشی کے ہم پر سکتے کا عالم طاری ہوگیاکہ وہ زندہ تھا۔ وہ بڑے پُرسکون انداز میں یوں والدہ سے عرض کرنے لگا :'' امّاں! شکوہ مت کرنا۔'' پھرپانچ مرتبہ کہا ،اللہ بہت بڑا ہے،اور بلند آواز سے پڑھا
اَعُوْذُ بِا للہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
پھر بلند آواز سے
کَلِمَہ طَيِّبَہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )
Flag Counter