Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
27 - 32
 (12)پیر سے مَحبّت کی بَرَکا ت
    باب المدینہ(کراچی) کے علاقے لانڈھی کے غلام نبی عطاری علیہ رحمۃالباری گویاہر وقت اپنے مرشد کریم امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی محبت میں گم رہتے ۔ایسا لگتا تھا کہ فنافی الشیخ کے اعلیٰ منصب پر فائز ہیں۔ انتہائی پرہیز گار اور صالح نوجوان عاشقِ رسول تھے ۔ گرمی ،سردی کی پرواہ کئے بغير لانڈھی نمبر 1سے5 نمبر تک روزانہ صدائے مدينہ لگاتے۔ایک مرتبہ علاقے میں ہونے والے چوک اجتماع کی تیاری میں ایسے مگن ہوئے کہ کھانے کا ہوش تھا نہ سونے کا ۔ انفرادی کوشش بیانات و اعلانات کے ذریعے اجتماع کی تشہیر میں مصروف رہے اور تھکن کے باعث اجتماع والے دن شدید بخار میں مبتلا ہوگئے ،اجتماع بہت کثیر ہوا مگر غلام نبی عطاری علیہ رحمۃالباری سخت علیل ہوکر 30سال کی عمر میں
کَلِمَہ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)
کا وِرد کرتے ہوئے دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے ایک بار دورانِ بیان غلام نبی عطاری علیہ رحمۃالباری کے بارے میں فرمایا کہ میں نے ایسا نورانی اور مطمئن چہرہ زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ، ایسا لگتا ہے یہ کامیاب ہوگئے۔
Flag Counter