Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
22 - 32
جانب دیکھ رہا تھا۔ محمد آصف عطاری نے راستے ہی میں بالکل واضح اور بلند آواز سے
لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )
پڑھا او ر دم توڑ دیا۔

     وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جنازے کا جلوس علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس تھا۔ لوگوں کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ علاقے کی ایک مسجد میں خطیب صاحب جو دعوت اسلامی کے بارے میں غلط فَہمی کا شکا رتھے ، دعوت اسلامی کے نوجوان مبلغ کے جنازے میں آئے ہوئے کثیر لوگوں کو اشکبار دیکھ کر اسقدر متأثر ہوئے کہ فرمایا:''میں وصیت کرتا ہوں کہ جب میرا انتقال ہو تو میرا جنازہ بھی دعوتِ اسلامی کے مبلغین کے حوالے کردینا۔''

                                                                                                                              اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (10) وقتِ وفات کلمہ پاک کاورد
    باب الاسلام (سندھ) میرپورخاص کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے میرے والد صاحب سَیِّد بِشارت علی عطاری1983؁ میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکے تھے۔ ا س وقت میری عمر کم و بیش8سال
Flag Counter