| مردہ بول اٹھا |
جنازہ پڑھائی اور اپنے مبارک ہاتھوں سے قبر میں اتارا۔ مرحوم افضل عطاری علیہ رحمۃالباری نے ایک رات قبل ہی مدنی مشورے میں اس شخص کی قسمت پر رشک کا اظہار فرمایا تھا جس کی نمازِ جنازہ شہزادہ عطار مد ظلہ العالی نے پڑھائی تھی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ دوسرے ہی دن یہ سعادت انہیں بھی نصیب ہوگئی۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہوصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(9) د نیا سے قابلِ رشک رخصتی
انہی اسلامی بھائی نے ایک اور ایمان افروز واقعہ بھی لکھ کردیا جس کا لُبِّ لُباب ہے کہ راولپنڈی کے علاقے صادق آباد (پنجاب پاکستان )کے25 سالہ نوجوان مُبلِّغ دعوت اسلامی محمد آصف عطاری اکتوبر 2000 میں مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) میں ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی تیاری کے سلسلے میں اجتماع سے کم و بیش 15دن قبل بینر(بے۔ نَر) لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعِث نیچے گر پڑے ۔ انہیں ٹیکسی کے ذریعے قریبی ہسپتال پہنچایاگیا گاڑی کے اندر جس اسلامی بھائی کی گود میں ان کا سر تھا ان کا کہنا ہے کہ میں بغور انکے چہرے کی