Brailvi Books

مردہ بول اٹھا
20 - 32
 (8)خوش نصیب نوجوان
    جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی)کے دورہ حدیث کے ایک طالبِ علم نے بتایاکہ مبلّغِ دعوتِ اسلامی محمد افضل عطاری جن کا تعلّق (گجرات ) کے عَلاقے ''کالرہ کلاں ''سے تھا۔ مارچ 2004؁  بروز جُمُعہ (جامع مسجد چائنہ فین کمپنی جی ٹی روڈ گجرات )میں نَمازِ جمعہ سے قبل سنّتوں بھرا بیان فرمارہے تھے کہ حضرتِ امام عالی مقام سیدنا امامِ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی سخاوت و اِخلاص سے متعلق واقِعہ کے اختِتامی کلمات پر ان کو دل کا شدید دورہ پڑااور وہ سینہ پکڑے منبرسے نیچے تشریف لے آئے اوربلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبہ
لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )
پڑھنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مسجد ہی میں ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی۔

    شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے بڑے شہزادے حضرت مولاناحاجی ابواُسَیداحمد عرف عُبَیدُالرضا قادِری رَضَوی عطاری مُدَّ ظِلُہُ الْعَالِی کی موجودگی میں اسلامی بھائیوں نے غسل دیا۔ پھر شہزادہ عطار مد ظلہ العالی نے شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا عطاکردہ سبز عمامہ انکے سر پر سجایا، نماز
Flag Counter